سلامتی کونسل کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کی شدید مذمت!

نیویارک: کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شدید مذمت کی ہے۔
سلامتی کونسل نے جاری کردہ بیان میں شہدا کے لواحقین اور حکومت پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس دہشت گردی میں ملوث عناصر، ان کے سہولت کاروں، معاونین اور حامیوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
سلامتی کونسل میں اس مذمتی بیان کا مطالبہ چین کی جانب سے کیا گیا تھا اور کونسل کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر اس مذمتی بیان کی حمایت کرتے ہوئے پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ سیکریٹری جنرل، صدر جنرل اسمبلی اور کئی ممالک پہلے ہی شدید مذمتی بیان جاری کرچکے ہیں۔
پاکستان واضح طور پر کہہ چکا کہ کراچی دہشت گردی کے واقعے میں بھارتی خفیہ ادارے ملوث ہیں۔ سلامتی کونسل کی جانب سے مذمتی بیان عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی انسداد دہشت گردی حکمت عملی کی تائید کا ثبوت ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔