ایسٹرازینیکا نے اپنی تمام کورونا ویکسین عالمی منڈیوں سے کیوں اُٹھائی؟

ولمنگٹن: برطانیہ اور سوئیڈن کی مشترکہ فارماسیوٹیکل کمپنی ایسٹرازینیکا نے اب اپنی کورونا ویکسین کو عالمی مارکیٹ سے واپس اٹھانا شروع کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب کمپنی نے اعتراف کیا کہ اس کی ویکسین سے خون جمنے کی نایاب بیماری ہوسکتی ہے۔
تاہم ویکسین عالمی منڈی سے واپس اٹھائے جانے کے حوالے سے کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ تجارتی وجوہ کی بنا پر کیا گیا ہے۔
کمپنی یورپی یونین کی مارکیٹس سے ویکسین واپس اٹھائے جانے کا عمل شروع کرچکی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ چونکہ متعدد مختلف قسم کی کورونا ویکسین تیار کی جاچکی ہیں لہٰذا ایسٹرازینیکا کی عدم دستیابی امید ہے پریشانی کا باعث نہیں بنے گی۔
خیال رہے کہ برطانیہ میں 50 برطانوی شہریوں کی جانب سے کمپنی کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا گیا تھا، جس کے بعد کمپنی نے ہائی کورٹ میں اعتراف کیا کہ ایسٹرازینیکا ویکسین خون جمنے کی نایاب بیماری (TTS) کا سبب بن سکتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔