سعودیہ: تین تنظیمیں اور 13 افراد دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

ریاض: سعودی عرب نے تین تنظیموں اور 13 افراد کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔
سعودی عرب نے دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والوں کی نئی فہرست جاری کی ہے۔
سعودی عرب نے جن افراد کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا، ان میں سے 3 کا تعلق ایران کی پاسداران انقلاب سے ہے جب کہ 4 کا دہشت گرد تنظیم داعش اور 6 کا تعلق نائیجیریا کی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام سے ہے۔

واضح رہے کہ دُنیا بھر کے ممالک اپنے ہاں دہشت گرد عناصر اور اُن کے کاسہ لیسوں کے قلع قمع کے لیے سنجیدہ اقدامات ممکن بنائے جارہے ہیں۔ خاص طور پر اس ضمن میں اسلامی ممالک کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔