امریکا، کار کے نیچے سے برآمد ہونے والا مگرمچھ ڈائنوسار قرار

واشنگٹن: امریکا میں دیوقامت مگرمچھ نے کھلبلی مچادی، لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں، سوشل میڈیا صارفین نے اسے ’’ڈائنوسار‘‘ ٹھہرادیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹیمپا میں کار کے نیچے سے ایک بڑا مگرمچھ برآمد ہوا، جس کی ویڈیو بنائی گئی، جو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
ایک صارف نے اس ویڈیو کو دیکھ کر لکھا یہ مگرمچھ نہیں بلکہ ڈائنوسار ہے۔

خیال رہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا میں اس طرح کے واقعات عام ہوچکے، اس سے قبل گالف کے میدان اور کئی بار سڑک پر مگرمچھ دیکھا گیا تھا، جس سے شہری حواس باختہ ہوگئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔