اداکارہ منشا پاشا اور جبران ناصر کی شادی

کراچی: اداکارہ منشا پاشا اور سماجی کارکن جبران ناصر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، منشا پاشا نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاﺅنٹ سے ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں اداکارہ نے نکاح لکھا ہے۔
تصویر میں منشا پاشا ماتھے پر ٹیکا سجائے سنہرے رنگ کے عروسی لباس میں نظر آرہی ہیں جب کہ جبران ناصر نے کریم رنگ کی شلوار قمیص کے اوپر ویسٹ کوٹ پہنی ہوئی ہے۔
منشا پاشا کی نکاح کی تصاویر کو لاکھوں صارفین لائیک کرچکے ہیں۔ منشا پاشا کی منگنی دسمبر 2019 میں کراچی میں ہوئی تھی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ان کے نکاح کی مختصر سی تقریب کراچی میں ایک رشتے دار کے گھر ہوئی، جس میں دولہا اور دلہن کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔