تاریخ میں پہلی بار نئے اسلامی سال پر غلاف کعبہ کی تبدیلی

مکہ مکرمہ: تاریخ میں پہلی مرتبہ یکم محرم کو بیت اللہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل مکمل ہوگیا۔
حرمین شریفین کے امور کی نگراں وزارت کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب میں امام کعبہ اور حرمین شریفین امور کی جنرل پریذیڈینسی کے صدر شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے بھی شرکت کی۔
مسجد الحرام میں موجود سیکڑوں عازمین نے غلاف کعبہ کی تبدیلی کا روح پرور منظر دیکھا اور دعائیں کیں۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی میں کلید بردار کعبہ، منتظمین، سعودی حکام اور غلاف ساز کسوہ فیکٹری کے منتظمین سمیت 200 سے زائد ماہرین اور تربیت یافتہ کارکنوں نے حصہ لیا۔
غلاف کعبہ کو کسوہ کہتے ہیں اور یہ مجموعی طور پر 16 ٹکڑوں پرمشتمل ہوتا ہے۔ کسوہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔
غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب ہر سال 9 ذی الحج کو ہوتی تھی، تاہم رواں برس تاریخ تبدیل کرکے یکم محرم کو غلاف کعبہ تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔