پہلا ٹیسٹ: آسٹریلیا کیخلاف ٹیم کا اعلان، سرفراز شامل، 2 کھلاڑیوں کا ڈیبیو ہوگا

پرتھ: پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا۔
3 میچوں پر مشتمل بینو قادر ٹرافی کا پہلا میچ 16 دسمبر سے پرتھ کے واکا اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔
پاکستان کے خلاف آسٹریلین ٹیم کا اعلان ہوچکا ہے، میزبان ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جب کہ نائب کپتان ٹریوس ہیڈ ہوں گے۔
اب پاکستان نے بھی آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، عامر جمال اور خرم شہزاد اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔
پاکستانی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جب کہ وکٹ کیپنگ کے فرائض سرفراز احمد انجام دیں گے۔
قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
پاکستانی ٹیم میں کوئی ریگولر اسپنر شامل نہیں، سلمان علی آغا پارٹ ٹائم اسپنر کی ذمے داری نبھائیں گے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔