ایرانی شہری نے جسم پر سب سے زیادہ چمچے چپکاکر گنیز ریکارڈ بناڈالا

تہران: جسم پر 88 چمچوں کو توازن کے ساتھ جما کر ایرانی شہری نے اپنا ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا۔
51 سالہ ابوالفضل صابر مختاری نے اپنی اس کوشش میں 2021 میں خود کا بنایا گیا 85 چمچوں کا ریکارڈ توڑا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے ابوالفضل کا کہنا تھا کہ انہوں نے عرصے تک اپنی جِلد پر مختلف اشیاء جمانے کے بعد سب سے زیادہ چمچے توازن کے ساتھ جمانے کا ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیا۔
جنوری 2022 میں پہلی بار ریکارڈ نام کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ان کو اپنی اس صلاحیت کا علم بچپن میں حادثاتی طور پر ہوا۔ لیکن متعدد بردوں کی مشقوں کے بعد وہ اپنی صلاحیت میں پکے ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ پلاسٹک، گلاس، پھل، پتھر، لکڑی کسی بھی شے کو جِلد سے چپکا سکتے ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔