سندھ پولیس کی پہلی ہندو ڈی ایس پی منیشا کو مبارکباد کا سلسلہ جاری

کراچی: سندھ پولیس میں پہلی ہندو ڈی ایس پی بننا بلاشبہ منیشا ولد بالو مل کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، جب سے وہ ڈی ایس پی کے منصب پر فائز ہوئی ہیں، اُن کے گھر مختلف شخصیات کی آمد اور مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ن لیگ کے ایم این اے کھیئل داس کوہستانی بھی منیشا کے گھر پہنچے۔ کھیئل داس کوہستانی نے منیشا اور ان کے گھر والوں کو مبارک باد دی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اجرک، گل دستہ اور مٹھائی بھی دی۔
اس موقع پر کھیئل داس کوہستانی کا کہنا تھا کہ منیشا کی کامیابی پر دلی خوشی ہوئی ہے، خواہش ہے بیٹیاں ہر شعبے میں آگے آئیں۔
انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ منیشا غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کر کے ملک و قوم کا نام روشن کرے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔