فیصل قریشی نے 4 سال کی عمر میں کون سی ملازمت کی تھی؟

کراچی: معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ میں نے پہلی نوکری 4 سال کی عمر میں کی تھی۔
ایک یوٹیوب چینل کی جانب سے فیصل قریشی سے انٹرویو کیا گیا، جس میں ان سے زندگی میں کیے جانے والے ہر پہلے کام سے متعلق دلچسپ سوالات پوچھے گئے۔
فیصل قریشی نے پہلی نوکری سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے یاد ہے کہ میں نے اپنی زندگی کی پہلی نوکری بچپن میں کی تھی وہ بھی ایک ٹی وی پلے میں، اس وقت میری عمر محض تین سے چار برس تھی۔ وہاں مجھے پہلی بار 70 روپے تنخواہ ملی۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ 1992 میں اپنی پہلی فلم سزا کے لیے آڈیشن دیا تھا جس میں بطور ہیرو میں بڑی اسکرین پر آیا تھا۔
انہوں نے تعلیمی میدان میں پہلی ناکامی سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ساتویں کلاس میں معاشرتی علوم کے مضمون میں فیل ہوا تھا، جس کی وجہ سے مجھے پہلی بار والدہ نے زوردار تھپڑ رسید کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔