سعودیہ پاکستان کو تیل خریداری کیلیے 3.6 ارب ڈالر دے گا

اسلام آباد: سعودی عرب تیل کی خریداری کے لیے پاکستان کو 3.6 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کا جہلم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ معاشی پیکیج فائنل ہوگیا اور مؤخر ادائیگیوں پر تیل کے لیے 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کا معاملہ بھی طے پا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، یہ رقم دو سال میں پاکستان کو ملے گی، سعودی عرب ماہانہ 15 کروڑ ڈالر پاکستان کو فراہم کرے گا، پاکستان اس رقم سے آئل کہیں سے بھی خرید سکے گا، لیکن سعودی عرب سے ملنے والی رقم صرف تیل کی خریداری کے لیے استعمال ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔