ریپ کی کوشش کرنے والے ملزم کے لیے انوکھی سزا

نئی دہلی: بھارتی صوبے بہار کے ضلع مدھوبنی سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ لالن کمار پر خاتون سے زیادتی کی کوشش کا الزام ہے۔
بھارتی پولیس کے تفتیشی افسر کے مطابق کمار، جس کا روزگار لوگوں کے کپڑے دھونا ہے انہیں رواں برس دیگر افراد کے ساتھ خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
تاہم اب عدالت کی جانب سےلالن کی ضمانت اس شرط پر منظور کی گئی کہ وہ 6 ماہ تک گاؤں کی تمام خواتین کے کپڑے دھوئیں گے اور استری بھی کریں گے۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق، 20 سالہ شخص کو 6 ماہ تک گاؤں کی 2 ہزار خواتین کے کپڑے ناصرف دھونے اور استری کرنے ہوں گے بلکہ لانڈری کے لیے استعمال ہونے والا ڈٹرجنٹ اور دیگر اشیاء بھی خود خریدنے ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، عدالت کے فیصلے پر گاؤں کی تمام خواتین خوش ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔