ممنوعہ فنڈنگ، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے عمران کا مؤقف مسترد کردیا
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے معاملے پر چیئرمین عمران خان کا مؤقف مسترد کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے عمران خان کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے سوالات کے جواب کے لیے دوبارہ نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ تین دفعہ نوٹسز ایشو کرنے کے بعد عمران خان کے وارنٹس جاری کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ بھی لگالیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے پی ٹی آئی چیئرمین اور جنرل سیکریٹری کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے پارٹی فنڈز کے ریکارڈ کی تفصیلات طلب کی تھیں، تاہم عمران خان نے ایف آئی اے کے نوٹس کے جواب میں کہا تھا کہ آپ کو جواب دہ ہوں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند ہوں۔