عمران کا دورۂ کراچی ملتوی، کل کا جلسہ بھی منسوخ

کراچی/ اسلام آباد: عمران خان کراچی نہیں آرہے، اس لیے پی ٹی آئی کا کل 19 اگست کو کراچی کا جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان کا کل کراچی کا دورہ بارشوں کی وجہ سے ملتوی ہو گیا ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ بارشوں کی پیش گوئی کے باعث جلسہ انتظامات میں مشکلات کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کراچی نے 19اگست کو شاہراہ قائدین پر جلسے کا اعلان کیا تھا جس سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی خطاب کرنا تھا۔
کراچی جلسے کے حوالے سے آج پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا عمران خان کل کراچی پہنچ رہے ہیں، طوفان ہو بارش ہو آپ لوگوں نے پہنچنا ہے، عمران خان کا تاریخی خطاب ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔