ایران کیساتھ اچھا معاہدہ 2 سے 3 دن کے اندر طے پاسکتا ہے، صدر ٹرمپ
واشنگٹن: امریکا کے صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ دو سے تین دن میں اچھے معاہدے کی نوید سنادی۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کاعمل رکا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن معاہدے کے حصول کے آخری مرحلے میں داخل ہوچکے، ایک بہت اچھا معاہدہ 2 سے 3 روز کے اندر طے پاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف عائد پابندیاں اور ناکہ بندی مکمل طور پر برقرار ہے، جس کے باعث نہ تیل کی ترسیل ہورہی ہے اور نہ ہی ایران کو کوئی آمدن حاصل ہورہی ہے۔