انگلستان سے دوسرا ٹیسٹ، فواد عالم ٹیم کا حصہ ہوں گے؟

ساؤتھمپٹن: دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف فواد عالم کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا فواد عالم کو شاداب خان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور وہ نمبر 6 پر بیٹنگ کریں گے۔
بائیں ہاتھ کے بیٹسمین فواد عالم کو اگر دوسرے ٹیسٹ میں شامل کیا گیا تو وہ گیارہ سال کے طویل وقفے کے بعد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ انہوں نے آخری ٹیسٹ 2009 میں کھیلا تھا۔ وہ اپنے اولین ٹیسٹ میں سنچری بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں عابد علی، شان مسعود، کپتان اظہر علی، بابراعظم، اسد شفیق، فواد عالم, محمد رضوان وکٹ کیپر، یاسرشاہ، شاہین آفریدی، محمد عباس اور نسیم شاہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔