کورونا وبا: 2 لاکھ 63 ہزار مریض شفایاب، فعال کیسز 16 ہزار!

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے مزید 730 کیسزاور17 اموات رپورٹ ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 730 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 17 متاثرین جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 921 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 16 ہزار 599 ہے۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار 193 ہوگئی۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریض ہیں، اُن کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 556 ، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 94 ہزار 715، خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 34 ہزار 859، بلوچستان میں تعداد 11 ہزار 956، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 296، آزاد جموں و کشمیر2 ہزار 157 اورگلگت میں 2 ہزار 382 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 17 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 129 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 631 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ ملک بھرمیں اب تک 21 لاکھ 86 ہزار 442 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔