اداکار فیصل قریشی بھی کورونا کی زد میں آگئے

کراچی: پاکستان کے مقبول اداکار فیصل قریشی بھی کورونا وبا کی زد میں آگئے۔
فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور مداحوں کو اس حوالے سے مطلع کیا۔
انہوں نے اسٹوری میں تمام صارفین کو ہدایت کی کہ اپنا خیال رکھیں، کیونکہ کورونا کی نئی قسم (ڈیلٹا ویرینٹ) لوگوں کو متاثر کررہی ہے۔


اداکار فیصل قریشی نے بتایا کہ میں ویکسین لگواچکا اور کل اس وائرس میں مبتلا ہوا تھا، جس کے بعد آئندہ کچھ روز کے لیے آئسولیشن میں ہوں، مجھ میں وائرس کی کوئی علامات تاحال موجود نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے کئی اداکاروں کو متاثر کیا جن میں زرنش خان، سنبل اقبال، اُشنا شاہ اور عدنان صدیقی شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔