عوام کیلیے خوشخبری، بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی

اسلام آباد: عوام کے لیے خوش خبری، نیپرا نے بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا ہیڈ کوارٹر میں ڈسکوز کے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل ہوگئی، کمی اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
نیپرا حکام کے مطابق میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 30 کروڑ 36 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔
سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی، لیکن ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 32 پیسے فی یونٹ کمی بنتی ہے۔
اس سے قبل ستمبر کا ایف سی اے صارفین سے 08 پیسے فی یونٹ اضافے سے چارج کیا گیا تھا، جو صرف ایک ماہ کے لیے تھا، اکتوبر کا ایف سی اے ستمبر کی نسبت 40 پیسے فی یونٹ صارفین سے کم چارج کیا جائے گا اور اس کا اطلاق بھی صرف 1 ماہ کے لیے ہوگا۔
لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔