صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق واٹس ایپ کی تردید

نیویارک: دنیا بھر میں موجود 50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک ہوکر ہیکنگ فورم پر فروخت کرنے کی خبر کی واٹس ایپ نے تردید کردی۔
چند روز پہلے سام موبائل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 84 ممالک سے تعلق رکھنے والے 48 کروڑ 70 لاکھ واٹس ایپ صارفین کے فون نمبر پر مبنی ڈیٹابیس ایک ہیکنگ کمیونٹی فورم میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس مبینہ ڈیٹا بیس میں امریکا کے 3 کروڑ 20 لاکھ صارفین کے فون نمبرز موجود ہیں، اسی طرح مصر کے ساڑھے 4 کروڑ، اٹلی کے ساڑھے 3 کروڑ، سعودی عرب کے 2 کروڑ 90 لاکھ، فرانس اور ترکیہ کے 2، 2 کروڑ، روس کے ایک کروڑ جب کہ برطانیہ کے ایک کروڑ 10 لاکھ صارفین کا ڈیٹا لیک ہوا ہے۔
واٹس ایپ ترجمان کے مطابق سائبر نیوز نے غیر تصدیق شدہ اسکرین شاٹس سے یہ اخذ کیا کہ ڈیٹا لیک ہوگیا لیکن اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔