اہلیان کراچی پر برق گرادی گئی، بجلی قریباً پانچ روپے یونٹ مہنگی

کراچی: ملک میں پٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد نیپرا نے کراچی کے شہریوں پر بھرپور طور پر برق گراتے ہوئے فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ کردیا۔
نیپرا کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 4 روپے 83 پیسے مہنگی کردی گئی ہے، بجلی مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق نیپرا نے 27 اپریل 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اس سے قبل فروری کا ایف سی اے صارفین سے 1 روپے 38 پیسے چارج کیا گیا تھا۔
نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ کا ایف سی اے فروری کی نسبت 3 روپے 45 پیسے جبکہ جون میں زیادہ چارج کیا جائے گا اور اس کا اطلاق لائف لائن کے علاوہ کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔