اہلیان کراچی کیلیے بُری خبر، بجلی 9 روپے 42 پیسے یونٹ مہنگی

اسلام آباد: کے الیکٹرک صارفین کے لیے نیپرا نے بجلی 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے کے الیکٹرک کو بجلی 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ بنتا ہے۔ نیپرا نے اس سے قبل 9 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔
کے الیکٹرک حکام کے مطابق کے الیکٹرک نے 380 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک کو سستی بجلی لینے کے لیے نیپرا کی ضرورت ہو تو ہم حاضر ہیں۔ ہم سستی بجلی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔