غریبوں پر پھر برق گرادی گئی، بجلی مزید 3 روپے 28 پیسے مہنگی

اسلام آباد: غریب عوام پر پھر بجلی گرادی گئی، بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 28 پیسے اضافہ کردیا گیا۔
نگراں وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
یہ اضافہ مالی سال 2022/23 کی چوتھی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں صارفین پر 159 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق صارفین سے آئندہ 6 ماہ تک اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔