اسلام آباد سمیت پنجاب و پختونخوا کے شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد/ پشاور: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے کوہاٹ، سرگودھا، ایبٹ آباد اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔ خوشاب اور چارسدہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، دیامر، پاراچنار، منڈی بہاءالدین، بھکر، نوشہرہ، مظفرآباد، وادی نیلم آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شیخوپورہ، پاکپتن اور گوجرانوالا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا، زلزلہ 2 بج کر 20 منٹ پر آیا، جس کی زیر زمین گہرائی 213 کلومیٹر کی تھی۔
زلزلے کے باعث عوام کی بڑی تعداد گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئی، تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔