سنگل ہونا کامیابی، لوگ میری حقیقی شخصیت سے متعلق نہیں جانتے، میرا

لاہور: فلموں کی مقبول اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اب تک سنگل نہیں ہیں۔
میرا نے اداکارہ صاحبہ کو دیے گئے ڈیجیٹل انٹرویو کے دوران کہا کہ سنگل میں اپنی مرضی سے نہیں ہوں، اگر میں آج تک سنگل ہوں تو یہ بھی میری ایک کامیابی ہے اور اپنے سنگل اسٹیٹس پر بہت خوش ہوں۔
میرا نے بتایا کہ ایسا نہیں مجھے اب تک کوئی ایمان دار یا سچا شخص اپنے لیے نہیں ملا بلکہ مجھ سے متعلق ایسی کئی باتیں ہیں جو لوگ نہیں جانتے، لوگ میری حقیقی شخصیت سے متعلق نہیں جانتے اور میں خود بھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔
میرا کا کہنا تھا کہ میں مداحوں کے سامنے جیسی ہوں وہ میری شخصیت کا ایک اینگل ہے، لوگوں کی جانب سے میرے لیے کیے جانے والے برے تبصرے، بری باتیں ان سب چیزوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم ساری زندگی سے یہ سب دیکھتے ہوئے آرہے ہیں۔
اداکارہ میرا نے بتایا کہ نہ میں ٹی وی دیکھتی ہوں، نہ میرے گھر اخبار آتا ہے اور نہ ہی سوشل میڈیا استعمال کرتی ہوں، میں زیادہ تر پاکستان سے باہر دبئی یا امریکا میں رہتی ہوں، میرے سارے دوست بھی پاکستانی نہیں جس کی وجہ سے ہم ٹی وی ڈراموں کی باتیں ہی نہیں کرتے، لیکن اگر کوئی جھوٹ بولے تو مجھے سخت چڑ ہونے لگتی ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔