دعا زہرا کی عمر سے متعلق میڈیکل رپورٹ عدالت میں چیلنج

کراچی: دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ کو عدالت میں اُن کے والد مہدی کاظمی کے وکیل نے چیلنج کردیا۔
مہدی کاظمی کے وکیل الطاف کھوسو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے جسے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دعا زہرا کی عمر سے متعلق تمام دستاویزات موجود ہیں، دعا کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل ہی نہیں دیا گیا، جونیئر ڈاکٹر نے رپورٹ تیار کی اب فیصلہ عدالت کو کرنا ہے۔
دھیان رہے کہ کراچی سے لاپتا ہوکر پسند سے شادی کرنے والی دعا زہرا کی عمر کا تعین کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سے17 سال کے درمیان ہے، عمر کے تعین کا ٹیسٹ سول اسپتال کراچی میں کیا گیا، رپورٹ پولیس کو باقاعدہ طور پر موصول ہوگئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔