اونچی اُڑان بھرنے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی: گزشتہ روز قومی تاریخ کی بلند ترین سطح پر براجمان ہونے والے ڈالر کی قدر میں 94 پیسے کمی آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں اونچی اڑان کے بعد آج ڈالر کی قدر نیچے آگئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 80 پیسے کی کمی ہوئی اور ایک امریکی ڈالر 168 روپے 80 پیسے کا ہوگیا۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ 94 پیسے کم ہوا ہے، کاروبار کی بندش پر ایک امریکی ڈالر کا دام ایک 168 روپے 18 پیسے ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر تاریخ کی نئی بلند سطح 169 روپے 12 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔