ڈالر کی قدر گھٹنے لگی، انٹربینک میں 197.87 روپے کا ہوگیا

کراچی: وطن عزیز میں کچھ دنوں سے مثبت معاشی رجحان ہونے کے سبب ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آرہی اور پاکستانی روپے کی قدر بڑھ رہی ہے۔

انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 59 پیسے کم ہوکر 197 روپے 87 پیسے ہوگیا۔
رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 89 پیسے سستا ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 70 پیسے کم ہوکر 197 روپے 40 پیسے ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دنوں سے ڈالر کے ریٹ میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے، وگرنہ اس نے ناصرف ڈبل سنچری مکمل کرلی تھی بلکہ دو سو تین روپے کی بلند ترین سطح پر بھی براجمان ہوگیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔