بھارت، کالج پروفیسر کو نماز پڑھنے پر جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

نئی دہلی: بھارت کے ایک کالج میں پروفیسر کو نماز پڑھنا مہنگا پڑگیا، پروفیسر خالد کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہرعلی گڑھ کے ایک کالج میں قانون کی تعلیم دینے والے مسلمان پروفیسر کو نماز پڑھنے پر جبری رخصت پر بھیج دیا گیا۔ کالج انتظامیہ نے مسلمان دشمن حکمران جماعت بی جے پی اور دیگر ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں اور احتجاج کے بعد پروفیسر ایس آر خالد کو ایک مہینے کی جبری رخصت پر بھیج دیا۔ پروفیسر خالد کی کالج کے لان میں نماز ادا کرتے ہوئے تصویر سامنے آئی تھی۔
کالج انتظامیہ پروفیسر خالد کے خلاف مزید کارروائی کے لیے تحقیقات کررہی ہے اور ابتدائی طور پر انہیں ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیا جاچکا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔