انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں گراوٹ

کراچی: ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 25 پیسے کم ہوا ہے۔
بینک دولت پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 286 روپے 73 پیسے رہا۔ ڈالر کی آج اختتامی قیمت گذشتہ روز کے مقابلے میں 25 پیسے کم ہوئی ہے۔
گذشتہ روز ڈالر 286 روپے 98 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 292 روپے برقرار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پچھلے دنوں ڈالر کے نرخ میں ہوش رُبا اضافے دیکھنے میں آئے اور یہ تاریخ کی بلند ترین سطح تین سو سے بھی تجاوز کرگیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔