روپے کے مقابلے میں ڈالر 94 پیسے سستا
کراچی: بالآخر آج پھر انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 16 پیسے مہنگا ہو کر 269 روپے 44 پیسے پر بند ہوا۔
آج منگل کو کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر 94 پیسے سستا ہوکر 268.50 روپے کا ہوگیا ہے۔
کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر مجموعی طور پر 1.44 روپے سستا ہوا، جس کے بعد انٹربینک میں ایک ڈالر 268 روپے کا ہوگیا۔