عائزہ کو پہلی ملاقات میں دیکھ کر پلکیں جھپک نہیں سکا تھا، دانش تیمور

کراچی: پاکستانی فلم اور ڈراموں کے مقبول اداکار دانش تیمور کا کہنا ہے کہ عائزہ اتنی خوبصورت تھیں کہ انہیں پہلی مرتبہ دیکھ کر پلکیں نہیں جھپک سکا تھا۔
دانش تیمور سے نجی ٹی وی میزبان نے ان کی اور عائزہ کی محبت اور پہلی ملاقات سے متعلق سوال کیا، جس کے جواب میں اداکار دانش تیمور نے بتایا کہ میری عائزہ سے پہلی ملاقات آڈیشن کے وقت ہوئی تھی، ہم دونوں ایک ہی جگہ آڈیشن کے لیے گئے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عائزہ اس وقت بھی بہت خوبصورت تھی، عائزہ کو پہلی بار دیکھ کر میں آنکھیں نہیں جھپک سکا تھا، اس وقت میں نے سوچا کہ عائزہ اسکرین پر آدھی خوبصورت لگتی ہے کیوں کہ حقیقت میں وہ اس سے کہیں زیادہ پیاری لگ رہی تھی۔
دانش تیمور کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی اپنی مقبولیت پر غرور نہیں کیا کیوں کہ میں شروع سے ہی اپنے حوالے سے کوئی غرور نہیں رکھتا، میں نے عائزہ کو بھی کبھی یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ میں بہت بڑا اسٹار بن چکا ہوں اور تمہارا ابھی آغاز ہے، شاید یہی وہ وجہ ہے کہ ہم اب تک ایک ساتھ ہیں اور آج تک ہمارا تعلق ویسا ہی ہے جیسا پہلے تھا۔
خیال رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس جوڑے کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔