ڈالر کی قیمت میں مزید 2.19 روپے کی گراوٹ

کراچی: ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 2 روپے 19 پیسے سستا ہوگیا جب کہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔
آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر 2 روپے 19 پیسے سستا ہو کر 221 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے اور 100 انڈیکس 151 پوائنٹس اضافے سے 41762 پر ٹریڈ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بننے کے بعد تسلسل کے ساتھ ڈالر کے نرخوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور پچھلے کچھ ایام میں ڈالر کے نرخ میں 18 روپے کے قریب کمی واقع ہوئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔