تھائی لینڈ: سابق پولیس اہلکار کی چائلڈ کیئر سینٹر میں فائرنگ، 31 افراد ہلاک

بنکاک: تھائی لینڈ میں ایک افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے، جس میں 31 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
وہاں کے ایک بچوں کی دیکھ بھال کے مرکز (چائلڈ کیئر سینٹر) میں فائرنگ سے 23 بچوں سمیت 31 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے شمال مغربی صوبے میں فائرنگ کے واقعے میں 23 بچوں سمیت 31 افراد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ چائلڈ ڈے کیئر سینٹر میں کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ آور سابق پولیس اہلکار تھا جس نے فائرنگ کے بعد اپنے اہل خانہ کو بھی مار کر خودکشی کرلی۔
فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔