انٹر بینک میں ڈالر مزید 2 روپے 40 پیسے مہنگا، سونا سستا

کراچی: ملک میں ڈالر مہنگا اور سونا سستا ہوگیا، انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ مزید 2 روپے 40 پیسے بڑھا ہے۔
انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 روپے 40 پیسے مہنگا ہوکر 234 روپے 32 پیسے کا ہوگیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 239 روپے کا ہوگیا۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی ہوئی ہے۔
800 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 55 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 33 ہزار 488 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 26 ڈالر کم ہوکر 1704 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔