ڈالر کی قدر میں اضافہ، سونا 1500 روپے تولہ سستا
کراچی: انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
آج انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپیہ 7 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپیہ 7 پیسے مہنگا ہوکر 237 روپے 91 پیسے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 40 پیسے مہنگا ہوکر 245 روپے 40 پیسے کا ہوگیا ہے۔
دوسری طرف ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 54 ہزار 700 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 1286 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 32ہزار 630 روپے ہے جب کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 13 ڈالرز اضافے سے 1662 ڈالرز فی اونس ہے۔
اس کے علاوہ چاندی کی قیمت برقرار رہی اور فی تولہ چاندی 1570 روپے ہے جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 1346 روپے 2 پیسے ہے۔