پاکستانی روپیہ بے وقعت، امریکی ڈالر مہنگا

کراچی: ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید بڑھوتری ہوئی ہے، انٹربینک میں ڈالر سوا روپے اور اوپن مارکیٹ میں دو روپے مہنگا ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ آج کاروبار کے اختتام پر 279 روپے 12 پیسے ہے۔
گذشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 277 روپے 92 پیسے تھا۔ انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ آج ایک روپیہ 25 پیسے بڑھا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے بڑھ کر 281 روپے ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے تین چار کاروباری ایام میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔