شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں کیے گئے آپریشن میں 6 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔
ضلع دتہ خیل کے عام علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے ردعمل کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔