ڈالر نے پھر اُڑان بھر لی، قیمت میں 95 پیسے اضافہ
کراچی: ڈالر نے پھر اُڑان بھرنا شروع کردی، آج انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 220 روپے 68 پیسے کا ہے، انٹربینک میں آج ڈالر 95 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 219 روپے 73 پیسے تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 224 روپے 40 پیسے کا ہے، اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اسحاق ڈالر کے وزیر خزانہ بننے کے بعد ڈالر کے نرخوں میں متواتر کمی آرہی تھی، پچھلے ہفتے وہ سلسلہ رُکا، پھر امریکی کرنسی کی قدر بڑھنے لگی، پھر دو تین روز ڈالر کے ریٹ نیچے گرے، اب پھر کل سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔