ڈالر کی اونچی اُڑان، 237 روپے پر براجمان

کراچی: پاکستان بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں آج پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو 236 روپے سے تجاوز کر گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپے 12 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 235 روپے 88 پیسے سے بڑھ کر 237 روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری سے اب تک ڈالر 16 روپے 75 پیسے مہنگا ہوچکا ہے، 16 اگست کو انٹر بینک میں ڈالر 213 روپے 90 پیسے پر تھا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت شدید مشکلات میں گھری ہوئی ہے، ڈالرز کی کمی اور درآمدی ادائیگیوں کے باعث ملک سے ڈالرز تیزی سے ختم ہورہے ہیں جب کہ اربوں ڈالرز لانے کے حکومتی دعوے ابھی تک حقیقت کا روپ نہیں لے سکے، یہی وجہ ہے ڈالر کی قدر ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔