ڈالر کی بلند پرواز جاری، قیمت 206 روپے سے تجاوز کرگئی

کراچی: ڈاکٹر کی بلند پرواز تھمنے میں نہیں آرہی، ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔
بدھ کو کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی اونچی پرواز جاری ہے، انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر 1 روپے9 پیسے مہنگا ہو کر 206 روپے 25 پیسے کا ہوگیا ہے۔
منگل کو انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 205 روپے 16 پیسے کا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 50 پیسے بڑھ کر 206 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دھیان رہے کہ پچھلے مہینوں میں تسلسل کے ساتھ ڈالر نرخوں میں اضافے کے باعث ملکی قرضوں کے حجم میں ہوش رُبا حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ تمام تر اقدامات کے باوجود ڈالر کے نرخ قابو میں نہیں آرہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔