پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تجویز

اسلام آباد: ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، اوگرا نے سمری حکومت کو ارسال کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے۔
اوگرا نے حکومت کو تجویز دی کہ پٹرول 29 جب کہ ڈیزل 55 روپے فی لیٹر مہنگا کیا جائے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حتمی فیصلہ حکومت آج کرے گی۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیں گے۔
خیال رہے کہ پٹرول کی موجودہ قیمت 209 روپے 86 پیسے، ڈیزل 204.15 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل 178 روپے 03 پیسے جب کہ مٹی کا تیل 181.94 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔

پہلے ہی گزشتہ بیس روز کے دوران پٹرول کی قیمت میں ساٹھ روپے کا اضافہ کیا جاچکا ہے، جس سے مہنگائی کا بدترین طوفان آیا ہوا ہے اور ہر شے کے دام آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔