امریکی ڈالر مزید 80 پیسے مہنگا

کراچی: پاکستان میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 80 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، گراوٹ میں جاتے ہوئے روپے کی قدر کو ماہرین تشویش کی نظر سے دیکھ رہے ہیں، معاشی ماہرین کے مطابق آئندہ چند روز میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 80 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی، جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 168 روپے 20 پیسے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر کے دوسرے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 167.46 روپے سے بڑھ کر 167.64 روپے ہو گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔