ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی، ایک دن میں 4.70 روپے سستا

کراچی: بالآخر کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، ڈالر کے پر کتر دیے گئے، معیشت کے حوالے سے اچھی خبر یہ ہے کہ ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ تھم گیا ہے، انٹربینک میں ڈالرکے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہونے لگا اور کاروبار کے دوران ڈالر 4 روپے سے زائد سستا ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 70 پیسے سستا ہوکر 207 روپے 23 پیسے کا ہوگیا۔
آج دو مہینے بعد انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ ہوئی ہے، کل 22 جون کو ڈالر 211 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 209 روپے پر بند ہوا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔