ڈالر سستا ہونے لگا، روپے کی قدر بڑھ گئی

کراچی: بالآخر ڈالر کے سستے ہونے کا سلسلہ آج بھی برقرار رہا اور پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپے 23 پیسے سستا ہوکر 269 روپے 28 پیسے کا ہوگیا۔
انٹربینک میں گزشتہ روزڈالر 270.51 روپے پر بند ہوا تھا۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 273 روپے کا ہے اور آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوا۔
دوسری جانب انٹربینک کے کاروباری ہفتے میں ڈالر 7.29 روپے سستا ہوا، ڈالر گزشتہ ہفتے 276.57 روپے پر بند ہوا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔