شاداب خان کے ولیمے میں کرکٹ ستاروں کی بہار

اسلام آباد: شاداب خان کے ولیمے میں پاکستانی کرکٹ اسٹارز کی بہار آگئی۔ قومی کرکٹر شاداب خان کے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں انہیں سیاہ رنگ کے سوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
شاداب کے ولیمے کی تقریب میں ساتھی کرکٹرز آصف علی، حسن علی، نسیم شاہ، فخر زمان سمیت کپتان بابر اعظم نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ شاداب کا نکاح گزشتہ ماہ سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوا تھا جب کہ گزشتہ شب کرکٹر بارات لے کر اپنی دلہنیا لینے پہنچے تھے۔

شاداب خان نے اس سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ وہ اچھا شوہر ثابت ہونے کی پوری کوشش کریں گے۔ شاداب خان نے اُن کی نجی زندگی کا احترام کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔