بختاور نے والد کی سالگرہ پر تیس سالہ پرانی تصویر شیئر کردی

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کے دن سوشل میڈیا پر طرح طرح کی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔ پارٹی کارکن اور آصف زرداری کے مداح۔ ارکان اسمبلی۔ صوبائی وزرا آصف علی زرداری کو ان کی 66 ویں سالگرہ پر مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔ آصف زرداری کی بیٹی بختاور نے اپنے والد کی سالگرہ پر تیس سالہ پرانی تصویر شیئر کردی جب 1991 میں آصف زرداری کو ایک پولیس موبائل میں عدالت لایا جا رہا ہے اور ننہی سی بختاور گاڑی کی کھڑکی سے اپنے والد کو دیکھنے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ تصویر معروف پریس فوٹو گرافر زاہد حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کی تھی۔ بختاور زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بہادر بھاگتے نہیں تمام الزامات کا مقابلہ کرتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔