سندھ میں زرداری خاندان کی آمریت، پاک انگلینڈ سیریز دکھانے کا مسئلہ حل کرلیا: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جمہوریت کا ورد پیپلز پارٹی سے 24 گھنٹے سن لیں لیکن جمہوری اصولوں کی کم از کم پاسداری بھی اگر کسی صوبے میں نہیں تو وہ سندھ ہے، جہاں زرداری خاندان کی آمریت نافذ ہے۔
اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی پر قبضے کے بعد اب اپوزیشن لیڈر کو بجٹ پر تقریر کرنے سے بھی روک دیا گیا، یہ زرداری کی جمہوریت کا نیا رنگ ہے۔
بعدازاں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ملتان سلطان کو پی ایس ایل کا نیا چیمپئن بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رضوان، بابر اعظم اور پاکستانی ہیروز کے ساتھ ان تمام غیر ملکی ہیروز کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے کرکٹ کا یہ شاندار میلہ سجایا۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کو پی ایس ایل کا نیا چیمپئن بننے پر بہت مبارک، اب اگلا میلہ سجنے کو ہے اور یہاں میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ ہم نے انگلینڈ پاکستان سیریز دکھانے کا مسئلہ حل کرلیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔