لاڑکانہ میں شاہنواز ڈاہانی کے استقبال کی تیاریاں

Shah Nawaz Dahani

لاڑکانہ پی ایس ایل 6 کے ہیرو شاہنواز ڈاہانی کی بہترین کارکردگی اور پی ایس ایک کی جیت کے بعد لاڑکانہ کے شہری ملتان سلطان کے فاسٹ بالر شاہنواز ڈاہانی کے استقبال کی تیاریوں میں مشغول ہیں۔ شہر کے مختلف راستوں پر ڈاہاني کی بڑی بڑی تصاویر آویزاں کی جا رہی ہیں۔ کھمبوں پر پینا فلیکس لگائے جا رہے ہیں اور شاہنواز ڈاہانی کا لاڑکانہ پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر شاہنواز ڈاہانی کے حق میں مضامین لکھے جا رہے ہیں۔ دیہی علاقے کے غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے شاہنواز ڈاہانی کی قسمت جاگ اٹھی ہے۔ ڈاہانی نے پی ایس ایل 6 میں سب سے زیادہ وکٹیں جیتنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ شاہنواز ڈاہانی اتوار کے روز لاڑکانہ پہنچے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔