سندھ میں ڈینگی کے وار تیز، بخار کی ادویہ ناپید

کراچی: پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں ڈینگی سے مزید 436 افراد متاثر ہوگئے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ 254 کا تعلق کراچی سے ہے اور شہر قائد کے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی وجہ سے اسپتالوں میں رش بہت بڑھ گیا ہے۔
پنجاب میں 373 افراد میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے 192 افراد کا تعلق لاہور اور 101 کا راولپنڈی سے ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں 392 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جن میں پشاور کے 175 مریض شامل ہیں جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 نئے افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
ملک کے بیشتر شہروں میں دواؤں کی فراہمی اور قیمتیں معمول پر نہ آ سکیں، لاہور کے بازاروں میں بخار کی دوا کے بعد کینسر اور دیگر کئی بیماریوں کی دواؤں کی بھی کمی ہوگئی ہے جب کہ کراچی میں بخار، جسم میں درد اور ملیریا سمیت متعدد بیماریوں کی دوائیں نایاب ہوگئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔